انسٹا گرام کا انوکھا ’ہائیڈ لائیک‘ فیچر https://ift.tt/eA8V8J
تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے ’لائیک کاؤنٹ‘ چھپانے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ ٹیک کرنچ‘ کے مطابق اس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ آیا وہ کسی دوسرے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
انسٹا گرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر اور بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤو کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھی انسٹا گرام نے اپنے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی، تاہم یہ تجربہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی۔
ابتدا میں ہائیڈ لائیک صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی استعمال کنندہ کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔
ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق فیس بک بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسی نوعیت کے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔
The post انسٹا گرام کا انوکھا ’ہائیڈ لائیک‘ فیچر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/32hX2xg
via IFTTT
No comments