Breaking News

آج رات منفرد ’پنک سپر مون‘ ہوگا https://ift.tt/eA8V8J

کراچی: ویسے تو آج چودھویں کی رات ہے لیکن آج رات کا ’پِنک سپر مون‘ اسے خاص بنا رہا ہے۔

’پنک مون‘ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اس کی رنگت گلابی نہیں ہوتی، بلکہ اپریل میں ہونے والے پورے چاند کو ’گلابی (پِنک) چاند‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں ’پِنک موس‘ (Pink Moss) کہلانے والے جنگلی پھول بڑے پیمانے پر کھلتے ہیں جو بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب ’سپر مون‘ وہ چاند ہوتا ہے جو پورے چاند کی اوسط ظاہری جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا ہوتا ہے جبکہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔

معتبر ویب سائٹ ’’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘‘ کے مطابق، اس وقت چاند تقریباً مکمل (99 فیصد) روشن ہے جو آج رات پوری آب و تاب سے چمک رہا ہوگا۔

تاہم جب یہ صحیح معنوں میں مکمل طور پر (یعنی 100 فیصد) روشن ہوگا تو پاکستان میں 27 اپریل 2021 کی صبح 8 بجکر 31 منٹ کا وقت ہوگا۔ یعنی تب اسے پاکستان میں کہیں بھی دیکھا نہیں جاسکے گا۔

The post آج رات منفرد ’پنک سپر مون‘ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3vdtvkS
via IFTTT

No comments