انسانی حقیقی آنکھ کی طرح دائیں بائیں دیکھنے والا پراسرار ویب کیم https://ift.tt/3aDaQaz
لائپزگ، جرمنی: جرمن طالب علموں نے ایک ویب کیم بنایا ہے جو ہوبہو انسانی آنکھ سے مشابہ ہے اور یہ دائیں اور بائیں دیکھتا ہے۔ آئی کیم نامی یہ ویب کیم درحقیقت جامعات کے طالب علموں نے بطور ایک تحقیقی پروجیکٹ تیار کیا ہے۔
آئی کیم میں انسانی آنکھ کے پپوٹے، بھنویں، پلکیں اور دیگر تفصیلات موجود ہیں جو اسے انتہائی حقیقی بناتی ہیں۔ سارلینڈ یونیورسٹی سے وابستہ مارک ٹیسیئر اور ان کے ساتھیوں نے یہ ویب کیم اپنی ’ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن لیب‘ میں تیار کیا ہے۔ اس سے قبل وہ مصنوعی انسانی جلد والی فون کیسنگ اور اسمارٹ فون سے جڑی مصنوعی انسانی انگلی بناچکے ہیں۔ ان دونوں ایجادات پر بہت بحث بھی ہوئی ہے۔
مارک کے مطابق اکثر دفعہ ہم ویب کیم کی جانب دیکھتے بھی نہیں لیکن اس آنکھ نما آئی کیم کو دیکھ کر ہمیں اپنی پرائیویسی اور خود کو ہمہ وقت دیکھنے کا ایک عجیب احساس ہوتا ہے ۔ بس اپنی ایجاد سے ہم لوگوں کو یہی احساس دلانا چاہتے ہیں۔ ’اگرچہ ویب کیم ہمیں مستقل دیکھتے رہتے ہیں لیکن انسانی آنکھ نما ویب کیم ہمیں ’دیکھنے‘ کے ساتھ ساتھ وہ آنکھ بھی ہے جو خوشی، غم، تعجب ، دلچسپی اور بے زاری کا احساس بھی دلاتا ہے۔
آئی کیم میں انسانی آنکھ کا ڈلہ اور پتلی چار طرح کی حرکات کرسکتی ہے۔ اسے تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔ اس میں سلیکن سے رنگ دیا گیا ہے اور اصل انسانی بالوں سے بنی بھنویں بنائی گئی ہیں۔ اس میں ایک چھوٹا سا کیمرہ بھی نصب ہے اور پوری آنکھ چھ موٹروں کی مدد سے حرکت کرتی ہے۔
آئی کیم کا تار کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی یو ایس بی پورٹ سے نصب ہوتا ہے اور یہ فوری طور پر آن ہوجاتا ہے۔
The post انسانی حقیقی آنکھ کی طرح دائیں بائیں دیکھنے والا پراسرار ویب کیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3mYzV4t
via IFTTT
No comments