Breaking News

آئی فون اپ ڈیٹ کےنئے متنازعہ مگراہم فیچرز https://ift.tt/3eDGoOz

سلیکان و یلی: ایپل کمپنی نے آئی فون اور آئی پیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے نئی اپڈیٹ iOS 14.5 جاری کردی ہیں۔

ایپل نے اس نئی اپ ڈیٹ میں کچھ منفرد مگر متنازعہ فیچر شامل کیے ہیں۔ کسی فیچر کو فیس بک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو کسی فیچر کو ڈیزائن کاپی کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ میں شامل فیچرز درج ذیل ہیں؛

ماسک پہن کر بھی اپنے فون کو ان لاک کریں

ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم میں کووڈ-19 کے تناظر میں اس اہم فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ اب ایپل استعمال کرنے والے ماسک اتارے بنا ہی اپنے فون کو ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایپل کا چہرے کی شناخت کرنے والا فنکشن اس وقت کام نہیں کرتا تھا جب استعمال کنندہ نے ماسک پہن رکھا ہو۔

ایپل کے مطابق اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایپل گھڑی بھی آپ کی کلائی پر بندھی ہونی چاہیے۔ استعمال کنندہ کو صرف اپنے موبائل کے کیمرے میں  دیکھنا ہوگا اورانہیں ایپل واچ پر پیغام مل جائے گا کہ ’ آپ کا آئی فون ان لاک ہوچکا ہے‘۔

ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرینسی

اس نئے فنکشن میں استعمال کنندہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں خصوصا فیس بک وغیرہ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کی اجازت دینا چاہتا ہے یا نہیں۔ جیسے ہی استعمال کنندہ نئی ایپ انسٹال کرے گا ۔ فورا ہی ایک پوپ اپ کھل جائے گا کہ آپ مذکورہ ایپ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنے  کی اجازت دیں گے یا نہیں۔

فیس بک اور اس طرح کی دوسری کمپنیاں صارفین کی سرگرمیوں پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر ہی ٹارگیٹڈ اشتہارات تخلیق کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ فیس بک ایپل کی اس نئی تبدیلی کی کھلے عام مخالفت کرچکا ہے، کیوں کہ  فیس بک جتنا کم آپ کے بارے میں جانے گا، اسے اشتہارات کی مد میں اتنے ہی پیسے کم ملیں گے۔

Siri(وائس کنٹرولڈ اسسٹنٹ)

ایپل کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں Siri کو مزید متنوع بنادیا گیا ہے۔  ایپل کے مطابق Siri کی اپنی کوئی آواز نہیں تھی جو استعمال کنندہ کو پہلی بار سیٹ اپ کرنے پر کوئی آواز منتخب کرنے کی اجازت دے۔ تاہم نئی اپ ڈیٹ میں صارفین زیادہ متنوع آواز کا آپشن منتخب کرسکتے ہیں۔ Siri کی نئی آواز کو کافی حد تک انسانی آواز سے مماثل کرنے کے لیے ’ نیچرل ٹیکسٹ ٹو اسپیچ‘ آوازیں استعمال کی گئی ہیں۔
 ایئر ٹیگس
ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم اب حال ہی میں متعارف ہونے والے ’ ایئر ٹیگس‘ کے ساتھ کام کرے گا۔ اس چھوٹی سی ڈسک کواستعمال کنندہ باآسانی اپنی چابی یا پرس کے ساتھ منسلک کرسکتاہے، اوراگر یہ کھو جائے تو آپ ’ فائنڈ مائی ایپ‘ کی مدد سے انہیں تلاش کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایپل ایئر ٹیگس مارکیٹ میں پہلے سے موجود ایک دوسری پراڈکٹ ’ ٹائل‘ سے کافی حد تک مماثل ہیں، اورگزشتہ ہفتے سینیٹ کی سماعت میں ایپل کو ٹائل کا آئیڈیا کاپی کرنے پر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

The post آئی فون اپ ڈیٹ کےنئے متنازعہ مگراہم فیچرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3dVu9Oe
via IFTTT

No comments