جی بورڈ: اسمارٹ فون بنا آپ کامترجم https://ift.tt/2S4QeBu
سلیکان ویلی: اسمارٹ فون نے زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کردی ہیں۔ اسمارٹ فون کاایک فیچر ٹرانسلیشن کا ہے جس کے لیے لوگ بہت سی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں۔
بیرون ملک کاروباری بات چیت کرنے والے یا فری لانسرزکو سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسلیشن( ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ) کا پیش آتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون میں ٹرانسلیشن کا ایسا بہترین ٹول موجود ہے، جوبہت ہی آسانی سے مختلف زبانوں میں آنے والے پیغام کا مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر دیتا ہے۔
اینڈرائیڈ اور ایپل آئی فون صارفین کی بڑی تعداد کی بورڈ گوگل کا ’جی بورڈ‘ یا پھر مائیکروسافٹ کا ’سوئفٹ کی‘ استعمال کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جی بورڈ ٹرانسلیشن فنکشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر یکساں کام کرتا ہے۔ اگرچہ سوئفٹ کی اینڈرائیڈ اور ایپل آئی فون دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتا ہے لیکن اس کا ٹرانسلیشن کا فیچر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اینڈرائیڈ فون پر پر اپنے پیغامات کا ترجمہ کس طرح کیا جاسکتا ہے ؟
1۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے جی بورڈ نہیں تو گوگل پلے اسٹور سے اسے انسٹال کرلیں۔
2۔ سیٹنگ کو اوپن کریں، ’ Keyboard & input method‘ یا ’ Languages & input‘ سرچ کریں۔
3۔ مینیج کی بورڈز پر کلک کرکے جی بورڈ کو ڈیفالٹ کی بورڈ بنائیں۔
4۔ اب اپنا میسج باکس کھولیں، جب آپ جی بورڈ پر ٹائپ کریں گےتو کیز کے اوپر آپ کو ٹرانسلیشن کا آئیکون نظر آئے گا۔
5۔ اس آئیکون پر کلک کرکے ٹرانسلیشن موڈ آن کردیں
6۔ اپنی مطلوبہ ان پُٹ اور آؤٹ پُٹ زبانوں کو منتخب کریں، جو پیغام بھیجنا ہے اُسے ٹائپ کریں اور ٹرانسلیٹ میسج پر کلک کردیں۔
7۔ ترجمہ شدہ پیغام میسج کے خانے میں نظر آئے گا۔ آپ چاہیں تو اسے آگے بھیج دیں یا اس میں ترمیم کرلیں۔
8۔ اسی طرح جب آپ کو کسی دوسری زبان میں پیغام موصول ہو تو مطلوبہ پیغام کو کاپی کرکے ٹرانسلیشن باکس میں پیسٹ کرنا ہوگا۔
The post جی بورڈ: اسمارٹ فون بنا آپ کامترجم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3nk8m5M
via IFTTT
No comments