Breaking News

مریخ پر ’چھوٹے ہیلی کاپٹر‘ کی تیسری کامیاب پرواز https://ift.tt/2RVF7KX

پیساڈینا، کیلیفورنیا: مریخ پر ناسا کے ’انجینیٹی‘ ہیلی کاپٹر کی پروازوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت تیسری اور حالیہ ترین پرواز بھی کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔

جیٹ پروپلشن لیبارٹری، ناسا کے مطابق تیسری پرواز میں ’انجینیٹی‘ ہیلی کاپٹر 5 میٹر (16 فٹ) کی بلندی تک پہنچا۔ اپنی دوسری پرواز میں بھی یہ اتنی ہی اونچائی تک پہنچا تھا۔

البتہ، پاکستانی وقت کے مطابق 25 اور 26 اپریل 2021 کی درمیانی رات ہونے والی اس تجرباتی پرواز میں ’انجینیٹی‘ نے اضافی طور پر 50 میٹر (164 فٹ) کا فاصلہ بھی طے کیا، جس کے بعد وہ اسی جگہ آکر واپس اتر گیا کہ جہاں سے اُس نے اُڑان بھری تھی۔

اس پرواز کے دوران انجینیٹی کی رفتار 2 میٹر فی سیکنڈ (7.2 کلومیٹر فی گھنٹہ) رہی جو بلاشبہ خاصی تیز قرار دی جاسکتی ہے۔

جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے یوٹیوب پر انجینیٹی ہیلی کاپٹر کی تیسری تجرباتی پرواز کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جو ایک منٹ 16 سیکنڈ کی ہے۔

مریخ پر موجود گاڑی ’پرسیویرینس روور‘ کے ’ماسٹ کیم زی‘ سے بنائی گئی اس ویڈیو میں انجینیٹی ہیلی کاپٹر کو دائیں جانب پرواز کرکے کیمرے کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہوئے، اور کچھ دیر بعد واپس آکر اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیے:

اس دوران انجینیٹی ہیلی کاپٹر پر نصب کیمرے سے بھی ارد گرد کی کچھ تصویریں کھینچی گئی ہیں جن میں سے کچھ جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے اپنی پریس ریلیز میں بھی شامل کی ہیں۔

آنے والے دنوں میں مزید آزمائشی پروازوں کے ذریعے انجینیٹی ہیلی کاپٹر کی کارکردگی کے بارے میں مزید اطمینان کرنے کے بعد اس کا مشن آگے بڑھاتے ہوئے مریخ کے وسیع تر علاقے کا جائزہ لیا جائے گا۔

The post مریخ پر ’چھوٹے ہیلی کاپٹر‘ کی تیسری کامیاب پرواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3vgND5y
via IFTTT

No comments