گوگل کا کوکیزکی جگہ ’FLoC‘ متعارف کرانے کا فیصلہ https://ift.tt/eA8V8J
گوگل نے کوکیز کی جگہ ’FLoC‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے اپنے ویب براؤزر ’کروم ‘ میں تھرڈ پارٹی کوکیز سپورٹ کے خاتمے پر کام شروع کردیا ہے۔ رواں سال کے اختتام تک کروم براؤزر اشتہاری نیٹ ورکس کو آپ کی مشینز ( کمپیوٹرز، اسمارٹ فون، ٹیبلیٹس ) میں ٹریکنگ کوڈز داخل کرنے کی اجازت ختم کردے گا۔
واضح رہے کہ جب آپ کسی اشتہاری نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہیں تو انہی کوڈز کی بدولت آپ کے وزٹ کو فالو کیا جاتا ہے۔
بلا مبالغہ گوگل دنیا کا سب سے بڑا اشتہاری نیٹ ورک رکھتا ہے اور بہ ظاہر تھرڈ پارٹی کوکیز کا خاتمہ انتہائی پرسنالائزڈ انٹرنیٹ بیسڈ اشتہار کاری کا خاتمہ دکھائی دیتا ہے۔ لیکن ’چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے‘ کہ مصداق گوگل کا یہ فیصلہ ڈیجیٹل اشتہاری کاری میں اس کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کرے گا۔
گوگل جلد ہی اپنے نئے ٹارگیٹڈ ایڈورٹائزمنٹ سسٹم کو متعارف کروا رہا ہے۔ فیڈریٹڈ لرننگ آف کوہورٹ ( Federated Learning of Cohorts) اس سسٹم کو آنے والے چند ماہ میں ہی کروم میں ضم کردیا جائے گا، جس کا مقصدآپ کے مالیاتی مفادات کو زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔
گوگل کے مطابق اس نئے نظام کے تحت کوہورٹ (یکساں شناخت کی وجہ سے استعمال کنندگان کا ایک گروپ) کی تقسیم براؤزر کے اندر ہوگی، ویب سائٹس صارف سے صرف یہ بات پوچھنے کی اہل ہوگی کہ آپ کا براؤزر کس کوہورٹ سے تعلق رکھتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر آپ موبائل سے متعلق بہت ساری ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں توآپ کو اس کوہورٹ میں شامل کیا جائے گا، صارف کو اس کی براؤزنگ کی بنیاد پرایک فلوک کوہورٹ آئی ڈی مختص کی جائے گی۔
گوگل آپ کے کروم لاگ ان کو آپ کی شمولیت کی پہلی شرط کے طور پر استعمال کرے گا۔ اور اگر آپ نے تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کردیا ہے تو پھر آپ کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کروم کے اس نئے فیچر اور صا رف کی پرائیویسی کو لاحق تحفظات کو سامنے آنے میں مزید وقت درکار ہے۔
The post گوگل کا کوکیزکی جگہ ’FLoC‘ متعارف کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3sLsZK7
via IFTTT
No comments