واٹس ایپ کا اسٹیٹس کے نئے فیچر پر کام جاری https://ift.tt/wIEu9kL
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر کا نیا لے آؤٹ جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ نے نئے ڈیزائن والا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر فی الحال صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے اور اس کے لیے صارفین کو 2.23.26.13 ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے دو بٹن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔یہ بٹن صارفین کے لیے بطور شارٹ کٹ کام کریں گے اور صارفین بغیر کسی زحمت کے تصاویر، ویڈیو، جف اور تحریر اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کا مقصد ہے کہ کیمرا اور پینسل کے بٹن شامل کر کے لے آؤٹ کو منظم بناتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر کیا جائے۔
واضح رہے حال ہی میں واٹس ایپ نے آزمائش کے لیے چینلز الرٹس فیچر بیٹا صارفین کو پیش کیا ہے۔
The post واٹس ایپ کا اسٹیٹس کے نئے فیچر پر کام جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/lkwMOKo
via IFTTT
No comments