Breaking News

واٹس ایپ پر نمبر کے بغیر رابطہ کرنے کے فیچر پر کام جاری https://ift.tt/4wYRZ8d

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں چیٹس کو خفیہ رکھنے کے لیے پاسورڈ کا فیچر متعارف کرانے کے بعد کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کے لیے اکاؤنٹس کے لیے یوزر نیم فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مطلوبہ فرد سے رابطے کے لیے فون نمبر کے بجائے یوزر نیم استعمال کر سکیں گے۔

تکمیل کے مراحل میں موجود یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کو آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سرچ بار کو یوزر نیم ڈھونڈنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کے مابین رابطے میں آسانی ہوگی اور وہ ایسا بغیر نمبر شیئر کیے کر سکیں گے۔

The post واٹس ایپ پر نمبر کے بغیر رابطہ کرنے کے فیچر پر کام جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/o4K0mDR
via IFTTT

No comments