چند سائنسی حقائق جن سے آپ ناواقف ہیں https://ift.tt/apIjmhq
دنیا و کائنات کے کئی ایسے راز ہیں جن سے ابھی تک نوعِ انساں ناواقف ہے یا بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں۔ وقتاً فوقتاً سائنسی دنیا سے جُڑے ایسے حقائق سامنے آتے رہتے ہیں جو دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ معلوماتی بھی ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ قارئین کیلئے درج ذیل تحریر کیے جارہے ہیں۔
1) ایک بادل کا وزن تقریباً ایک ملین ٹن ہوتا ہے
2) زرافوں کے لوگوں کے مقابلے میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان 30 گنا زیادہ ہوتا
3) ایک جیسے جڑواں بچوں کے انگلیوں کے نشانات ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں
4) آپ کا دماغ مسلسل خود کو کھا رہا ہے: اس عمل کو phagocytosis کہا جاتا ہے۔ جس میںخلیے چھوٹے خلیات یا مالیکیولز کو اعصابی نظام سے نکالنے کے لیے انہیں کھاتے ہیں۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں. یہ عمل نقصان دہ نہیں ہے۔ یہ دراصل آپ کے دماغ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے
5) ڈایناسور کا اب تک کا سب سے بڑا دریافت ہونے والا فُضلے کا ٹکڑا 30 سینٹی میٹر سے بھی زیادہ لمبا ہے اور دو لیٹر سے زیادہ ہے
6) 1940 کی دہائی میں امریکہ میں ایک مرغی بغیر سر کے 18 ماہ تک زندہ رہی تھی
7) دنیا کے تمام بیکٹیریا کو اگر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیا جائے تو فاصلہ 10 ارب نوری سال کے برابر ہوگا
8) ٹائی پہننے سے دماغ میں خون کا بہاؤ 7.5 فیصد کم ہوجاتا ہے
9) انگریزی زبان کا سب سے بڑا لفظ pneumonoultramicroscopicsilicovolcanokoniosis ہے جو کہ پھیپڑوں کی ایک قسم کی بیماری ہے۔
10) آپ ہنستے ہوئے مر سکتے ہیںاور بہت سے مر بھی چکے ہیں۔ عام طور پر شدید قہقہ اور مسلسل ہنستے رہنا دل کا دورہ پڑنے یا دم گھٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے کامیڈی شوز دیکھتے وقت احتیاط برتیں
The post چند سائنسی حقائق جن سے آپ ناواقف ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/O3M1lsS
via IFTTT
No comments