انگلیوں کی پوروں کی طرح زبان بھی ہر انسان میں مختلف https://ift.tt/HlXLcfW
ایڈنبرگ: حال ہی میں کیے گئے ایک مطالعے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جانب سے تیار کی گئی انسانی زبان کی3d تصاویر نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری زبانوں کی اوپری سطح بھی ہماری انگلیوں کی پوروں کی طرح ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ اے آئی کی جانب سے تیار کردہ یہ تھری ڈی تصاویر ہماری زبان کی سطح کے حیاتیاتی میک اپ کے بارے میں ایک بے مثا بصیرت پیش کرتی ہے اور کس طرح ہر انسان میں ذائقے اور لمس کی حس ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، اس پر روشنی ڈالتی ہے۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ مطالعہ ہر شخص میں کھانوں کی مختلف ترجیحات ، ان کا صحت بخش متبادل اور قبل از وقت منہ کے کینسر کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی آف ایڈینبرگ کے سکول آف انفارمیٹکس کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے لیڈز یونیورسٹی کے تعاون سے اے آئی کمپیوٹر ماڈلز کو انسانی زبان کے تین جہتی خوردبینی اسکینوں کا جائزہ لینے کی ٹریننگ دی جو پپیلائے (papillae) کی منفرد خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔
پپیلائے زبان پر انتہائی چھوٹے چھوٹے ابھار ہوتے ہیں اور ہر پپیلائے میں 100 کے قریب ذائقہ محسوس کرنے والے خوردبینی دانے ہوتے ہیں۔
The post انگلیوں کی پوروں کی طرح زبان بھی ہر انسان میں مختلف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/EeYo0UI
via IFTTT
No comments