اینویڈیا کا اسرائیل حماس جنگ سے متاثرہ شہریوں کیلئے 15 ملین ڈالرز کا اعلان https://ift.tt/ugN8Ffa
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا (Nvidia) نے اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کیلئے 15 ملین ڈالر عطیے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینویڈیو نے اسرائیلی اور غیر ملکی غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں کے ذریعے اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی 15 ملین ڈالرز عطیہ کرے گی۔
15 ملین میں سے کمپنی کے ملازمین نے 5 ملین ڈالرز رضاکارانہ طور پر دیے جبکہ کمپنی نے 10 ملین ڈالرز کا تعاون کیا۔ یہ رقم متعلقہ علاقائی تنظیموں کو دی جائے گی جس میں درج ذیل تنظیمیں شامل ہیں:
ایسور فنڈ (اسرائیلی)
امیریکن فرینڈز ود میگن ڈیوڈ ایڈوم (اسرائیلی)
ڈاکٹرز ویداؤٹ بارڈرز (عالمی)
فرینڈز وید یونائیٹد ہتھزلا (اسرائیلی)
اسرا ایڈ (اسرائیلی)
یہودی ایجنسی فار اسرائیل
ورلڈ سینٹرل کچن (عالمی)
زاکا (Zaka) (اسرائیلی)
اس کے علاوہ اینویڈیا نے اسرائیل کے شمال اور جنوب سے بے دخل ہونے والے یہودی خاندانوں کو سینکڑوں کمپیوٹر عطیہ کیے ہیں جبکہ اسرائیلی شہر یوکنیم (Yokneam) آفس کیفے ٹیریا سے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو مفت کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔
The post اینویڈیا کا اسرائیل حماس جنگ سے متاثرہ شہریوں کیلئے 15 ملین ڈالرز کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Dr86gNF
via IFTTT
No comments