Breaking News

خلاء میں بھیجے گئے 360 ڈگری کیمرے سے لی گئی دنیا کی شاندار تصویر https://ift.tt/e2UXZ0x

بیجنگ: خلاء میں بھیجے گئے پہلے 360 ڈگری کیمرے نے ستاروں سے بھرے پس منظر کے ساتھ زمین کی شاندار ایچ ڈی تصاویر کھینچ کر زمین پر بھیجی ہیں۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی اِنسٹا 360 نے حال ہی میں زمین کے گرد گھومنے والے مصنوعی سیارچوں میں نصب دو کیمروں سے کھینچی جانے والی زمین کی انتہائی خوبصورت تصاویر کی رونمائی کی ہے۔ تصاویر میں زمین کے پس منظر میں ستاروں کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹا 360 نے رواں برس 16 جنوری کو 360 ڈگری کیمرے لگے سیٹلائیٹس زمین کے ایٹماسفیئر سے 579 کلو میٹر کی بلندی پر خلاء میں  بھیجے۔

(تصویر: انسٹا 360)

(تصویر: انسٹا 360)

کمپنی نے میڈیا اسٹورم اور ایس اے آر سیٹلائیٹ کمپنی اسپیس ٹی وی کے اشتراک سے ان کیمروں کو خلاء میں بھیجا۔

کیمرا کمپنی نے 12 مہینوں کی محنت کے بعد اپنے ریٹیل کیمروں کو جدت دیتے ہوئے اس قابل بنایا کہ وہ خلاء کے شدید ماحول کو برداشت کر سکیں۔

کمپنی کے مطابق انسٹا 360 کے انجینئروں نے خلاء کے شدید ماحول کے مماثل ماحول پیدا کرکے، اس میں کیمروں پر ہزاروں آزمائشیں کی تاکہ ان کی کارکردگی کو بہترین بنایا جاسکے۔

سائنس دانوں کے لیے ان ٹیکنالوجی کو شدید گرمی اور شدید ٹھنڈ کو برداشت کرنے کے قابل بنانے کی بنیادی وجہ خلاء میں ان سیٹلائیٹس کا منفی 70 سے 50 ڈگری سیلسیئس کے درمیان درجہ حرارت کا سامنا تھی۔

پہلے اس کیمرا کو 2022 میں لانچ کیا جانا تھا لیکن عالمی وباء کی وجہ سے اس کو مؤخر کرتے ہوئے رواں برس کے ابتداء میں لانچ کیا گیا۔

The post خلاء میں بھیجے گئے 360 ڈگری کیمرے سے لی گئی دنیا کی شاندار تصویر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/KB2tEqS
via IFTTT

No comments