Breaking News

کام کے دوران کچھ دیر وقفے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوتی، تحقیق https://ift.tt/YBRJadc

کانز: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوکری کے اوقات میں قلیل مدتی وقفے آپ کو یکسوئی کے ساتھ کام کرنے میں مدد نہیں دیتے ہیں۔

لِیتھونین اسپورٹس یونیورسٹی کے سائنس دانوں نےتحقیق میں23 سے 29 سال کی عمر کے درمیان 18 مردوں کے خون کے ٹیسٹ اور دماغ کے اسکین لے کر دماغ، مزاج اور مرکزی اعصابی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں شرکاء نے دفتری امور جیسے کام انجام دیے۔ ان امور میں سات گھنٹوں سے زیادہ کی مدت میں نو ذہنی کام کرائے گئے اور اس دوران ہر 50 منٹ کے وقفے سے 10 منٹ کا وقفہ دیا گیا۔

انٹرنیشنل جرنل آف سائیکوفزیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہواکہ مسلسل قلیل مدتی وقفے ذہنی تکان کا سبب بنے۔جس کے نتیجے میں شرکاء کی مرتکز (فوکس) کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی اور توجہ، سیکھنے کے عمل اور بصری پہچان جیسے ذہنی افعال پر اثر پڑا۔

تحقیق کے سربراہ مصنف ماریوس بریزیٹِس کا کہنا تھا کہ مقبول خیال کے برعکس اس تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ دفتر میں دورانِ کام چھوٹے وقفے ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانےیا تھکان سے نہیں بچانے میں مدد نہیں دیتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شرکاءساڑھے چار گھنٹے کے آرام کے باوجود بھی مکمل طور پر تروتازہ نہیں ہوئے تھے۔

The post کام کے دوران کچھ دیر وقفے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوتی، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/e28lnkB
via IFTTT

No comments