Breaking News

’مختصرویڈیو پیغام‘ : واٹس ایپ کا شاندار نیا فیچر https://ift.tt/KE4NwJT

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے بی ٹا ورژن 23.7.0.77 میں ایک نئے فیچر کی جھلک دکھائی ہے جسے ’ویڈیو میسج (پیغام)‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچرکی بدولت آپ 60 سیکنڈ تک کی ویڈیو بناکر دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ تاہم اب بھی یہ فیچر بی ٹا ورژن سے گزررہا ہے اور بعض افراد ہی اسے استعمال کررہے ہیں۔ اس کی مکمل آزمائش اور ڈی بگنگ کے بعد ہی اسے دنیا بھر کے لیے ریلیز کیا جائے۔

اگرچہ اسمارٹ فون سے ویڈیو بناکر محفوظ کرکے اسے واٹس ایپ پر دوستوں تک بھیجا جاسکتا ہے۔ لیکن اب اسے وائس میسج کی ہی طرح ایپ سے ریکارڈ کرکے فوری طور پر بھیجا جاسکتا ہے۔ اس بار بھی ایک سے دوسرے صارف تک ساری ویڈیو اینکرپشن میں ہوگی۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ ، ڈبلیو اے بی ٹا انفو کے مطابق ویڈیو مسیجنگ فیچر تمام پلیٹ فارمز کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ لیکن اسے جاری کرنے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم اسے تصویر، اینی میٹڈ گفس، اور اسٹیکر کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے براہِ راست ویڈیو چیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

The post ’مختصرویڈیو پیغام‘ : واٹس ایپ کا شاندار نیا فیچر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/zLiX6ng
via IFTTT

No comments