واٹس ایپ صارفین ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں گے https://ift.tt/24stNSI
واٹس ایپ صارفین جلد ہی بڑی مشکل سے چھٹکارہ پا لیں گے اور اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فون میں استعمال کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے اعلان کے مطابق اب انسٹینٹ میسجنگ ایپ کے صارفین متعدد فونز میں اپنا مرکزی اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔
دوسرے فون میں اپنا واٹس ایپ اکاؤٹ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن فریش انسٹال کرنی پڑے گی۔عمومی طریقے سے لاگ اِن کرنے کے بجائے صارف کو نیا ’لِنک ٹو ایگزسٹنگ اکاؤنٹ‘ آپشن دبانا ہوگا۔ ایسا کرنے سے ایک کیو آر کوڈ ظاہر ہوگا جس کو مرکزی اکاؤنٹ والا فون ’لنک اے ڈیوائس‘ آپشن کے تحت اسکین کرے گا۔ یہ نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسز میں کام کرے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ فیچر ان تمام افراد کے لیے سود مند ثابت ہوگا جو روزانہ کی بنیادوں پر ایک سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے تمام فون ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ سے جڑے رہیں۔
وہ فون جس میں اصل میں واٹسیپ اکاؤنٹ لاگ ان ہے وہ ’پرائمری‘ ڈیوائس کہلائے گا اور دوسرے فونز، اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر پیغام موصول کرنے کے لیے اس کا آن ہونا بھی ضروری نہیں ہوگا۔ البتہ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اگر پرائمری ڈیوائس 14 دنوں تک غیر فعال رہی تو دیگر ڈیوائسز کو لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا۔
The post واٹس ایپ صارفین ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/aX1pc5J
via IFTTT
No comments