وھیل کی ٹیگنگ اورمشاہدہ کرنے والا انوکھا ڈرون https://ift.tt/rSGjotH
نیو میکسیو: سائنسدانوں نے ایک ایسا ڈرون بنایا ہے جو خود کو وھیل سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے ان کا مشاہدہ کرتا ہے اور اس پر برقی ٹیگ بھی چسپاں کرسکتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ قریباً تمام اقسام کی وھیل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان پر تحقیق کرنا یوں بھی ناممکن ہے کہ یہ ہمارے ساحلوں سے بہت دور رہتی ہیں اور زیادہ تروقت پانی کی گہرائیوں میں گزارتی ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت بطورِ خاص ’وھیل ڈرون‘ تیار کیا گیا ہے۔
ڈرون کو پہلے میکسیکو کے لوریٹو بے نیشنل پارک میں کئی روز تک آزمایا گیا ہے۔ اس ڈرون سے بھاگتے دوڑتے جانوروں پر ٹیگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کل 29 مرتبہ اس نے ٹیگ لگانے کی کوشش کی ہے جس میں 21 مرتبہ کامیابی ملی ہے۔
برقی ٹیگ لگانے سے وھیلوں کی حرکات وسکنات اور دیگر کیفیات کو نوٹ کیا جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ سمندری جانوروں پر تحقیق کا ایک بہترین راستہ بھی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وھیل تیز بھاگتی ہے تو ڈرون بھی اپنی رفتار بڑھاتا ہے اور سست ہونے پر رفتار کم کردیتا ہے۔
ٹیگ لگانے کا عمل ’بالولوگنگ‘ کہلاتا ہے جس میں ایک چھوٹے سے کمپیوٹر کو وھیل کے جسم پر چسپاں کئے جاتے ہیں۔ ایک ٹیگ ایک دن یا اس سےزائد وقفے کے لیے جانور پر نظر رکھ سکتا ہے۔
اس کی ابتدائی تحقیقات جرنل آف رائل سوسائٹی میں شائع ہوئی ہیں۔
The post وھیل کی ٹیگنگ اورمشاہدہ کرنے والا انوکھا ڈرون appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/HcWhZ5p
via IFTTT
No comments