ان ورلڈ میں خوش آمدید: اب ویڈیو گیم کرداروں سے بات کیجئے https://ift.tt/sYPZ2Xe
سان فرانسسكو: چیٹ جی پی ٹی کے بعد ایک اور کمپنی ’اِن ورلڈ‘ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) مصنوعات کا ایک ڈھیر لگادیا ہے۔ اس میں سب سے ایم یہ ہے کہ آپ ویڈیو گیم میں این پی سی (نون پلیئر کریکٹر) سے حقیقی وقت میں بات کرکے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔
اس میں کسی کوڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی اور آپ خود بھی انہیں ویب پر پوسٹ کرکے ان سے فوری طور پر دوطرفہ گفتگو کی جاسکتی ہے۔ اب خود بھی ٹو ڈی اور تھری ڈی کردار بناکر ان کے خواص کی بنا پر انہیں تیار کرسکتے ہیں اورکسی اوتار یا ماڈل کی طرح اپ لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کردار بناتے وقت آپ فرضی اور اصلی افراد کا ڈیٹا بھی شامل کرسکتے ہیں مثلاً وکی پیڈیا کی معلومات بھی شامل کی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ زندہ یا مردہ کرداروں سے بات کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے وکی پیڈیا کا لنک شامل کرکے گفتگو کا فوری آغاز کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اے آئی کی مدد سے آپ مزید گہرائی میں جاسکتے ہیں اور کردار کے مختلف پہلو، تاریخ ، جذبات اور دلچسپی وغیرہ کو شامل کرسکتے ہیں۔
اگرچہ یہ ایلفا اسٹیج میں ہے اور بعض کرداروں کے تاثرات بھی غیرحقیقی ہیں لیکن ان ورلڈ کے مطابق یہ صرف شروعات ہیں۔ کمپنی کے مطابق انہیں وقت کےساتھ ساتھ بہتربنایا جائے گا۔ تاہم کردار اپنی حدود میں رہتے ہیں اور کبھی بھی اپنے مزاج سے باہر نہیں آتے۔
ان ورلڈ نے اس ضمن میں ایک ویڈٰیو بھی بنائی ہے جس سے کرداروں کی تشکیل اور گفتگو کو بہترطور پر سمجھا جاسکتا ہے۔
The post ان ورلڈ میں خوش آمدید: اب ویڈیو گیم کرداروں سے بات کیجئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/oDrdlJ7
via IFTTT
No comments