Breaking News

اب فیس بک میسنجر پر ویڈیو گیم کھیلیں https://ift.tt/2gVpRas

  لندن: اب فیس بک گیمنگ کی بدولت صارفین فیس بک میسنجر پر ایک سے زائد دوستوں یا گیمرز کے ساتھ کئی اقسام کے گیم کھیل سکتے ہیں۔

ان میں ویڈیو گیم کی ایک طویل فہرست اور اقسام ہیں جن میں ایکشن، ایڈونچر، اسپورٹس اور معمے (پزل) والے گیمز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ دوستوں سے براہِ راست گفتگو، کال، ایپ میں خریداری کرسکتے ہیں۔ اس طرح ہم خیال گیمر ایک دوسرے سے رابطہ بھی کرسکیں گے۔

دوسری جانب آپ ایک سے زائد کھلاڑیوں والے گیم میں شامل ہوکر ملٹی پلیئر گیمنگ کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گیمنگ گروپس اور کمیونٹیز میں شامل ہوا جاسکتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ میٹا کمپنی چاہتی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت ان کی ایپ پر صرف کریں اور گیمنگ کو اسی مقصد کے لیے پروان چڑھایا گیا ہے۔

اس وقت 14 گیم ایسے ہیں جو مفت میں کھیلے جاسکتے ہیں جو اینڈروئڈ، آئی او ایس اور ویب ورژن پردستیاب ہیں۔ ان گیمز میں کارڈ وارز، ایکسپلوڈنگ کٹنز، منی گالف اور ورڈز وغیرہ شامل ہیں جو بنیادی طور پر دو افراد کےدرمیان کھیلنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

The post اب فیس بک میسنجر پر ویڈیو گیم کھیلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/h1mU5uw
via IFTTT

No comments