Breaking News

سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا https://ift.tt/Cl63kdY

  کراچی: سال کا پہلا لیکن قدرے نایاب سورج گرہن آج رونما ہورہا لیکن اسے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے مقامی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا ۔ دھیرے دھیرے سورج کو گرہن لگتے ہوئے وہ 7 بج کر 37 منٹ پر مکمل ہوجائے گا۔ جبکہ 9 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

اس کے بعد 11 بج کر 59 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوجائے گا۔ اس منظر کو جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، بحرالکاہل کے اطراف ممالک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔ یہی وجہ ہے کہ یورپ اور امریکہ بھی اس سے محروم رہیں گے۔

مغربی آسٹریلیا میں ننگالوعلاقہ اس سورج گرہن کو دیکھنے کی بہترین جگہ ہے جہاں لوگ اس کی تیاری کررہے ہیں۔

ایک نایاب منظر

ماہرین کے مطابق یہ ایک ’دوہرا (ہائبرڈ) سورج گرہن‘ ہے جو اپنے تئیں ایک بہت نایاب منظر بھی ہے۔ اگرچہ دنیا کے کچھ ممالک میں 19 اور اکثر ممالک میں 20 اپریل کو یہ دیکھا جائے گا لیکن یہ ایک نایاب منظر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پہلے چاند دھیرے دھیرے سورج کے سامنے آئے گا اور اس کے کنارے دہکتے ہوئے آتشیں دائرے کی مانند نظر آئیں گے۔ اس دائرے کو ’رِنگ آف فائر‘ کہا جاتا ہے۔

دوم اس کے بعد چاند سورج کو مکمل چھپاکر مکمل سورج گرہم کی وجہ بنے گا۔ اس لحاظ سے یہ ایک نایاب منظر بھی ہے۔

The post سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2n6zCme
via IFTTT

No comments