ایپل نے موٹرسائیکل کی وائبریشن کو آئی فون کیلیے خطرناک قرار دیدیا https://ift.tt/eA8V8J
کیلفورنیا: ایپل نے آئی فون کے استعمال کنندگان کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی وائبریشن آپ کے آئی فون کے لیے خطرناک ہے۔
ایپل نے آئی فون کے لیے جاری ہونے والے نئے سپورٹنگ ڈاکیومنٹس میں وارننگ دی ہے کہ آئی فون کو ہیوی موٹر سائیکل سے منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ آئی فون رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ موٹر سائیکل سے پیدا ہونے والے ارتعاش( وائبریشن) سے اپنے فون کو بچائیں کیوں کہ طاقت ور موٹر سائیکلوں سے پیدا ہونے والی وائبریشن آپ کے فون میں کیمرے اوردیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کو چاہیئے کہ کسی نقصان سے بچنے کے لیے وائبرینش برداشت کرنے والے ماؤنٹ استعمال کریں۔ کیوں کہ موٹر سائیکل کے انجن سے پیدا ہونے والی وائبریشن فون کے ’ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن‘ یا ’ کلوزڈ لوپ آٹو فوکس سسٹمز‘ کو نقصان پہنچا تی ہے۔
اس بارے میں ایپل کا مزید کہنا ہے کہ آئی فون کے متعدد ماڈلز وائبریشن سے حساس ہیں۔ آئی فون کے کیمرا لینسز آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن ( او آئی ایس) کے ارتعاش سے نقصان کی وجہ یہ ہے کہ یہ ویڈیو یا تصاویر بناتے حرکت اور وائبریشن میں مدد دینے کے لیے گائرو اسکوپس اور مقناطیسی سینسرز استعمال کرتے ہیں۔
آئی فون میں او آئی ایس اور آٹو فوکسڈ سسٹم پائیداری کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاہم کنزیومر الیکٹرانکس میں او آئی ایس جیسے سسٹم کو اگر زیادہ دیر تر ایک مخصوص فریکوئنسی پر وائبریشن پر رکھا جائے تو تو اس سے ان کی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر ویڈیو یا تصویرکے معیار پر مرتب ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اپنے استعمال کنندگان کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ موٹر سائیکل کے چیچس یا ہینڈل بار سے آئی فون کو براہ راست منسلک نہ کریں۔ جب کہ کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ ہینڈل بار یا چیچس پر وائبریشن جذب کرنے والے ماؤنٹ میں آئی فون لگائیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی آئی فون کے بہت سے استعمال کنندگان نے موٹر سائیکل سے منسلک کرنے پر اپنے فون کو پہنچنے والے نقصان کی شکایات کی ہیں۔
The post ایپل نے موٹرسائیکل کی وائبریشن کو آئی فون کیلیے خطرناک قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3Eeb5Wn
via IFTTT
No comments