ٹوئٹر پر ناپسندیدہ فالوورز کو بلاک کیے بغیر چھٹکارا پائیے! https://ift.tt/3tsvXnR
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے الٹے سیدھے کمنٹس کرنے والے فالوورز کو بلاک کیے بغیر ہی ان سے پیچھا چھڑایا جاسکتا ہے۔
اس فیچر کی وضاحت ٹوئٹر سپورٹ ٹیم نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں کی ہے۔
ٹویٹ میں مختصر عبارت اور اسکرین شاٹس سے وضاحت کی گئی ہے کہ نئے فیچر ’’ریموو‘‘ کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس مقصد کےلیے آپ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں پروفائل پر جانا ہوگا اور فالوورز کی لسٹ (فہرست) کھولنا ہوگی۔ لسٹ کے سامنے آنے پر ہر فالوور کے ساتھ تین نقطوں والا ایک آئیکن بھی دکھائی دے گا۔
اس آئیکن پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے مختلف آپشنز آجائیں گے جن میں سے ایک Remove this follower یعنی ’’اس فالوور کو ہٹا دیں‘‘ بھی ہوگا۔
یہ آپشن منتخب کرنے پر ایک وارننگ نمودار ہوگی جس میں بتایا جائے گا کہ اس فالوور کو ریموو کردیا جائے گا اور آپ کی نئی ٹویٹس کے بارے میں اسے اطلاع (نوٹی فکیشن) نہیں بھیجی جائے گی۔ البتہ یہ مستقبل میں آپ کو دوبارہ فالو کرسکے گا۔
وارننگ کے نیچے دو بٹن ہوں گے جن میں سے ایک کینسل اور دوسرا ریموو کا ہوگا۔
ریموو پر کلک کرکے آپ اس ناپسندیدہ فالوور کو اس فہرست میں سے نکال باہر کرسکیں گے۔
یہ فیچر ابھی صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کےلیے ہے جسے جلد ہی ٹوئٹر ایپ (اینڈروئیڈ اور آئی او ایس) پر بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔
The post ٹوئٹر پر ناپسندیدہ فالوورز کو بلاک کیے بغیر چھٹکارا پائیے! appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2X1ig3N
via IFTTT
No comments