Breaking News

واٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز میں جلد ایک انوکھے فیچر کا اضافہ https://ift.tt/3hbZpJX

سلیکان و یلی: انٹرنیٹ خصوصاً سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پرائیویسی استعمال کنندگان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اور واٹس ایپ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پرائیویسی پالیسی پر ازسر نو کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کی نجی معلومات کو زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔ 

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے، واٹس ایپ کی حالیہ اپ ڈیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سالوں قبل متعارف کرائے گئے فیچر پر دوبارہ سے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: منی ہائسٹ کے مداحوں کے لیے واٹس ایپ کا خصوصی فیچر

’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹںگ سسٹم استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے تحفظ کے لیے اپنی پرائیوسی سیٹنگز کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ لیکن اس فیچر کو متعارف کرانے سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پرائیویسی سیٹنگز کیا ہوتی ہیں اور انہیں استعمال کرتے وقت کیا مسائل سامنے آتے ہیں۔

واٹس ایپ نے ابتدا میں 3 پرائیویسی سیٹنگز ’ لاسٹ سین‘، پروفائل پکچر‘ اور ’ اباؤٹ‘ لاگو کی تھیں۔ یہ سیٹنگز آپ کو یہ طے کرنے کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ سے رابطہ کرنے والے افراد میں سے اس ڈیٹا کو کون کون دیکھ سکتا ہے۔ ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز ’ ایوری ون‘ ، ’مائی کانٹیکٹ‘ ، ’نو باڈی‘ لاگو کیے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور انوکھا فیچر جلد متعارف کرائے گا

یعنی اگر آپ نہیں چاہتے کہ کوئی مخصوص فرد آپ کا ’ لاسٹ سین ‘ نہیں دیکھ سکے تو آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو ’ نو باڈی ‘ پر سیٹ کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ اب حتمی طور پر ان سیٹنگز میں ایک اور آپشن’ ….My Contacts Except ‘ کا اضافہ کرنے والا ہے، جس کی بدولت آپ اپنے ’ لاسٹ سین ‘ کو فعال کرکے مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کر سکتے ہیں، لیکن یاد رہے کہ اگر آپ نے کسی مخصوص فرد کے لیے لاسٹ سین غیر فعال کر رکھا ہے تو پھر آپ بھی اس کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹس میں اسے اینڈروئیڈ اور آئی فون دونوں استعمال کنندگان کے لیے شامل کیا جائے گا۔

The post واٹس ایپ کی پرائیویسی سیٹنگز میں جلد ایک انوکھے فیچر کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3yQQSlC
via IFTTT

No comments