Breaking News

فیس بُک نے ویڈیو کالز کےلیے ’’اسمارٹ ڈسپلے‘‘ پیش کردیا https://ift.tt/eA8V8J

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: دنیا بھر میں ویڈیو کالز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بُک نے ’’پورٹل گو‘‘ کے نام سے ایک نیا اسمارٹ ڈسپلے فروخت کےلیے پیش کردیا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ ڈسپلے بھی ہے جس کی علیحدہ بیٹری بھی ہے لہذا اس سے چلتے پھرتے بھی ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔ البتہ اس کا ایک اسٹینڈ بھی ہے جو ’’پورٹل گو‘‘ کو سنبھالنے کے علاوہ چارجر کا کام بھی کرتا ہے۔

’’پورٹل گو‘‘ کو اٹھائے اٹھائے پھرنے کےلیے اس میں ایک عدد ہینڈل سلاٹ بھی بنائی گئی ہے جبکہ اپنے مثلث نما خول کی بدولت اسے کسی بھی ہموار سطح پر بہ آسانی سیدھا کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

اس میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو کسی اچھے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ ڈسپلے میں موجود ہوتی ہیں۔

اس کے دو سائز پیش کیے گئے ہیں: ’’پورٹل گو‘‘ کا اسکرین سائز 10 اِنچ ہے جبکہ قدرے بڑی جسامت والے ’’پورٹل پلس‘‘ کا اسکرین سائز 14 اِنچ رکھا گیا ہے۔ ان دونوں کی تعارفی قیمتیں اسی لحاظ سے رکھی گئی ہیں جو بالترتیب 199 ڈالر اور 349 ڈالر ہیں۔

فیس بُک کی آفیشل ویب سائٹ پر پورٹل گو اور پورٹل پلس کی پری آرڈر (بکنگ) جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ اس مہینے کے اختتام یا اگلے مہینے کی ابتداء میں خریداروں تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

The post فیس بُک نے ویڈیو کالز کےلیے ’’اسمارٹ ڈسپلے‘‘ پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3CPWijx
via IFTTT

No comments