فیس بُک ’’گروپس‘‘ کا جواب: ٹوئٹر کمیونٹیز https://ift.tt/3yUxyEc
سلیکان ویلی: ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر ’’کمیونٹیز‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے جو بظاہر فیس بُک ’’گروپس‘‘ اور ریڈٹ میں ’’سبریڈیٹ‘‘ سے ملتا جلتا ہے۔
آسان الفاظ میں کوئی ’’ٹوئٹر کمونیٹی‘‘ ایک خاص موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ٹوئٹر صارفین کا ایک گروپ ہوگی۔
اس کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس کو اگرچہ تمام ٹوئٹر صارفین دیکھ سکیں گے تاہم صرف کمیونٹی ممبرز (ارکان) ہی ان پر تبصرے کرسکیں گے۔ یہ فیچر بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ فیس بُک میں ’’کلوزڈ گروپس‘‘ میں ہوتا ہے۔
فیس بُک گروپ کی طرح اس میں بھی ایڈمنز اور ماڈریٹرز ہوں گے جو کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس پر نظر رکھیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ کمیونیٹی میں شامل تمام ارکان اس کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹیز کےلیے ایک علیحدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی تخلیق کردیا گیا ہے جس کی تعارفی ٹویٹ میں ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے ’’کمیونٹیز‘‘ کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے:
اس کے علاوہ، ٹوئٹر کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بلاگ بھی موجود ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ فی الحال ’’کمیونٹیز‘‘ کا فیچر آزمائشی مرحلے پر ہے جس میں آئی او ایس (ایپل) اور ڈیسک ٹاپ ٹوئٹر صارفین کی ایک محدود تعداد ہی شریک ہے۔
اینڈروئیڈ کےلیے یہ فیچر بعد میں متعارف کروایا جائے گا۔
آپ صرف اسی صورت میں کسی کمونیٹی کا حصہ بن سکتے ہیں کہ جب اس کا ماڈریٹر یا کوئی رکن آپ کو مدعو (انوائٹ) کرے۔
البتہ، اس کےلیے آپ کے پاس ٹوئٹر کا عوامی (پبلک) اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ یعنی ایک ایسا اکاؤنٹ جسے تمام صارفین دیکھ سکیں۔
ممبر بن جانے کے بعد آپ مزید پانچ افراد کو اُس کمیونیٹی میں شمولیت کےلیے مدعو کرسکیں گے۔
The post فیس بُک ’’گروپس‘‘ کا جواب: ٹوئٹر کمیونٹیز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3hkFj0p
via IFTTT
No comments