Breaking News

ڈرون نہیں، وزن اٹھانے والا ’ایوی ڈرون‘ https://ift.tt/eA8V8J

کینیڈا: ماہرین نے دو روٹر پنکھڑیوں والا ڈرون بنایا ہے جو کسی ملٹی کاپٹر سے بھی بہتر اور مؤثر ثابت ہوا ہے ۔ اسے ایویڈرون کا نام دیا گیا ہے جسے مال بردار ڈرون کہا جاسکتا ہے۔

اگرچہ اس وقت مارکیٹ میں وزن اٹھانے والے بہت سے ڈرون موجود ہیں لیکن ایویڈرون 210 ٹی ایل دوہری پنکھڑیوں کی وجہ سے بہت مؤثر اور بہتر ہے اور اسے کینیڈا کی ایک نئی کمپنی ایویڈرون ایئروسپیس نے بنایا ہے۔ دیکھنے میں یہ بوئنگ کے شینوک ہیلی کاپٹر جیسا ہے اور اس کے دو کناروں پر دو روٹر لگائے گئے ہیں جو اسے وزن اٹھانےکےقابل بناتے ہیں۔ تاہم اس کی رفتار بھی قابلِ رشک ہے۔

ایویڈرون کے ساتھ وزن رکھنے کے بنے بنائے ڈؑبے ہیں اور بھاری وزن کو لٹکایا بھی جاسکتا ہے۔ اس کے بعد کسی بھی لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ سے اسے قابو کیا جاسکتا ہے اس میں جی فور آٹوپائلٹ سسٹم ہے جس میں آپ ڈرون کی پرواز کا راستہ منتخب کرسکتےہیں۔ اس کے بعد یہ خودکا انداز میں اپنی منزل کی جانب اڑتا رہتا ہے۔ وزن اتارنے کے بعد یہ دوبارہ اسی راہ سے ہوتا ہوا اپنی منزل تک واپس آجاتا ہے۔

ایویڈرون 210 ٹی ایل 25 کلوگرام وزن اٹھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 125 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ اپنی افادیت اور توانائی کی بچت کے لحاظ سے یہ وزن اٹھانے والا بہت بہترین ڈرون ثابت ہوسکتا ہے۔ ایویڈرون کمپنی اسے اب تجارتی پیمانے پر تیار کرکے فروخت کررہی ہے۔

The post ڈرون نہیں، وزن اٹھانے والا ’ایوی ڈرون‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3j50a67
via IFTTT

No comments