Breaking News

جاپانی کمپنی کا فضا میں اُڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ https://ift.tt/3lu2FRH

ٹوکیو: جاپان میں سڑک پر دوڑنے کے ساتھ ساتھ چھوٹی پرواز کرنے والی کار تیار کر لی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی کمپنی’’ اسکائے ڈرائیو‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چھوٹی پرواز کے لیے اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نے کار اُڑانے کی ویڈیو بھی وائرل کی جس میں ایک نشست والی کار کو اُڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Flying car 1

مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہیلی کاپٹر نما کار 5 فٹ کی بلندی پر کم رفتار کے ساتھ فضا میں اُڑ رہی ہے جب کہ اس میں بیٹھنے کے لیے صرف ایک شخص کی گنجائش ہے۔ کار کے فرنٹ پر چھوٹے پر بھی لگے ہوئے ہیں۔

Flying car 2

یہ کار معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی معاونت سے تیار کی گئی ہے جو مسلسل 30 منٹ تک 30 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کار کی تیاری میں گزشتہ 8 برس سے مصروف کمپنی نے کامیاب پرواز کے اس کار کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے 2023 کا وقت دیا ہے۔

اُڑنے والی کار کا یہ پہلا کامیاب تجربہ نہیں، محض چار رو قبل ہی امریکی فضائیہ نے بھی اپنی ہی تیار کردہ کار کو اڑانے کا کامیاب ابتدائی تجربہ کیا تھا۔

 

The post جاپانی کمپنی کا فضا میں اُڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/34Mflxh
via IFTTT

No comments