Breaking News

زندگی کے راز چھپائے سونے سے قیمتی شہابیہ https://ift.tt/eA8V8J

کوسٹاریکا: گزشتہ برس 23 اپریل کو آسمان سے زمین پر گرنے والے نایاب ترین شہابئے پر اب ایک سال بعد تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس خوبصورت شہابئے کو جس درجے میں شامل کیا گیا ہے وہ کاربونیشیئس کونڈرائٹس کہلاتے ہیں اور اپنے اندر زندگی کے بہت سے راز چھپائے ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ شہابیہ سونے چاندی سے بھی قیمتی ہے اور سائنسدانوں کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اس طرح کے بعض شہابیوں میں پانی کے آثار یا پھر نامیاتی مرکبات بھی موجود ہوسکتے ہیں۔ اس طرح ابتدائی نظامِ شمسی، اس کے ارتقا اور خود زندگی کے ظہور پر روشنی ڈالی جاسکتی ہے۔

خیال ہے کہ ایک واشنگ مشین کی جسامت کا شہابِ ثاقب ہماری زمینی فضا میں داخل ہوا اور عین کوسٹا ریکا کے اوپر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ اس کا ایک ٹکڑا سائنسدانوں کے ہاتھ لگا ہے اور گزشتہ ایک برس سے اس کامطالعہ جاری تھا۔ خیال ہے کہ کچھ ساڑھے چار ارب سال قبل ایسا ہی کوئی پتھر زمین پر گرا اور شاید اس سے زندگی کا اولین ظہور ہوا ہوگا۔

ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس میں کیلشیئم اور ایلمونیئم کی بڑی مقدار موجود ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نظامِ شمسی کی گرم طشتری جب ٹھنڈی ہورہی تھی تو یہ دونوں عناصر پیدا ہوئے تھے۔ انہیں دیکھ کر اس وقت نومولود سورج کا اندازہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب شہابئے میں کیلسائٹ کی معمولی مقدار بھی موجود ہے۔ اس میں بعض نامیاتی مرکبات، گارا اور نظامِ شمسی سے پہلے کے کسی اور ستارے کی باقیات بھی موجود ہیں۔

اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک غیرمعمولی دریافت ہے جس میں مزید حقائق پوشیدہ ہیں۔

The post زندگی کے راز چھپائے سونے سے قیمتی شہابیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2Q1oLwf
via IFTTT

No comments