Breaking News

کریڈٹ کارڈ کے برابر 10000 ایم اے ایچ پاور بینک https://ift.tt/3kO445a

ہانگ کانگ: کیا آپ یقین کریں گے کہ لمبے چوڑے پاوربینک کی بجائے اب کریڈٹ کارڈ جتنا ایک چارجر بنایا گیا ہے جس کی گنجائش دس ہزار ایم اے ایچ کے برابر ہے۔ اس کی بدولت ایک بڑے اسمارٹ فون کو تین دن تک زندہ رکھا جاسکتا ہے۔

دوسے تین روز تک 18 واٹ بجلی فراہم کرنے والے اس پاور بینک کو ’سپر مِنی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تیزی سے چارج کرنے کی صلاحیت کا اندازہ یوں کیجئے کہ صرف 30 منٹ میں یہ آئی فون ایکس کی آدھی بیٹری بھرسکتا ہے۔ پھر دس ہزار ایم اے ایچ کی صلاحیت کئی روز تک اسمارٹ فون کو چارج کرسکتی ہے۔ لیکن اس کی جسامت اتنی ہے کہ یہ باآسانی آپ کی مٹھی میں سما سکتا ہے اور اس کی جسامت روایتی پاور بینک سے 30 فیصد کم اور صلاحیت 50 فیصد زیادہ ہے۔

اس میں یو ایس بی سی کی بدولت تین گھنٹے میں فون مکمل طور پر چارج ہوجاتا ہے جبکہ روایتی پاور بینک بیٹیری فل کرنےمیں 5 گھنٹے بھی لگادیتے ہیں۔ سپر مِنی تین دلکش رنگوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت ویئرایبل اور چھوٹے آلات مثلاً اسمارٹ واچ اور چھوٹے گیمز بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ اور تمام مراحل سے گزرنے کے بعد سپر منی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اور پوری دنیا میں اسے فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی قیمت 34 سے 70 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے۔

The post کریڈٹ کارڈ کے برابر 10000 ایم اے ایچ پاور بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/30XmaJQ
via IFTTT

No comments