دنیا کا پہلا شفاف ٹی وی اس ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا https://ift.tt/eA8V8J
بیجنگ: دنیا کا پہلا مکمل طور پر شفاف (ٹرانسپیرنٹ) ٹی وی اس ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جسے شیاؤمی کمپنی نے بنایا ہے اور اسے مائی ٹی وی لکس کا نام دیا گیا ہے۔
بند ہونے کی صورت میں یہ شفاف شیشہ بن جاتا ہے اور کسی سائنس فکشن فلم کی کوئی ایجاد دکھائی دیتا ہے۔ اگر ٹی وی نہ چل رہا ہو تو اس کے آرپار دیکھا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں سام سنگ اور ایل جی وغیرہ نے شفاف ٹی وی پیش کیے لیکن شیاؤمی کے مطابق یہ پہلا شیشہ ٹی وی ہے جو بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے اور اس کی فروخت اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔
ٹی وی کی لمبائی 55 انچ ہے اور اس کا پورا پینل او ایل ای ڈی پر مشتمل ہے۔ ٹی وی اسکرین کی موٹائی صرف 5.7 ملی میٹر ہے۔ ٹی وی بند ہوتے ہی کھڑی کا شیشہ بن جاتا ہے۔ شیاؤمی کے مطابق اس کا سیاہ رنگ واضح اور اسکرین بہت روشن ہے۔ ٹی وی اسکرین ایک ارب سے زائد رنگ دکھاتا ہے۔ اس کا ریفریش ریٹ 120 یرٹز ہے اور ایک ملی سیکنڈ میں ٹی وی اسکرین ریفریش ہوجاتا ہے۔
اس کا دس بٹ پینل مجموعی طور پر ہموار اور خوبصورت تصویر ظاہر کرتا ہے ۔ اس طرح کے ٹی وی اسکرین میں متحرک منظر دھندلا جاتے ہیں لیکن شیاؤمی کے ٹی وی میں یہ نقص موجود نہیں جس کی وجہ سے ٹی وی گیم کھیلنے کے لیے بھی بہترین ہے۔
The post دنیا کا پہلا شفاف ٹی وی اس ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/30UqNoc
via IFTTT
No comments