Breaking News

ایپل آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کیا جائے گا https://ift.tt/3gZfhh0

سلیکان ویلی: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایپل کارپوریشن نے اپنا نیا آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ آئی پیڈ کا نیا ورژن آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ہی جاری کردیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’’ٹیک ریڈار‘‘ پر شائع شدہ خبر کے مطابق، ایپل کارپوریشن کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال اپنا نیا آئی فون ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں جاری کرتی ہے جبکہ اسی کے ساتھ آئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں۔

تاہم اس سال (2020 میں) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نئے آئی فون کی تاریخِ رونمائی ایک ماہ آگے بڑھا دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر یہ 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

’’ٹیک ریڈار‘‘ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 8 ستمبر 2020 کی تقریب میں صرف نئے آئی پیڈز اور ایپل واچ 6 ہی جاری کیے جائیں گے۔

پہلے کی طرح اس سال بھی آئی فون کے مختلف ماڈلز پیش کیے جائے، تاہم امید ہے کہ ’’آئی فون 12 پرو‘‘ میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سپورٹ بھی موجود ہوگی۔

اگرچہ ایپل کارپوریشن کی مصنوعات پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی پری آرڈر بکنگ 23 ستمبر سے شروع ہوجائے گی لیکن ممکنہ طور پر اس کی سپلائی 16 اکتوبر سے پہلے نہیں شروع ہو سکے گی۔

The post ایپل آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2PTmX8A
via IFTTT

No comments