اسپیکر اور حساس مائیک والے یہ ایئربڈز، قیمتی زیورات بھی ہیں https://ift.tt/gNsZtRk
ہیمبرگ: جرمنی کی ایک کمپنی نے خواتین کے لیے نئے فیشن کے تحت ایئربڈز کو کانوں کے بُندوں میں سمو دیا ہے۔ اگرچہ یہ بہت مہنگے ہیں لیکن ایئربڈز اب آپ کے چہرے کا حسن بڑھا سکتے ہیں۔
نووا کمپنی کے مطابق ایئربڈز سونے، چاندی اور سچے موتی کی صورت میں دستیاب ہیں اور ان کے ساتھ چارجنگ کیس بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔ کانوں کے زیور کے ساتھ ساتھ ان میں بلند معیار کے اسٹیریو ایئربڈز بھی چھپے ہیں۔ ایئررنگ میں کِلپ لگایا گیا ہے جس کے پیچھے مائیکرو اسپیکر موجود ہے۔ اگر ایئررنگ کان سے دور بھی رہے تب بھی ایک خاص رخ سے کانوں میں آواز پڑتی رہتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا ڈیزائن سونی کے اوپن اسٹائل لنک بڈز سے مشابہہ ہے لیکن یہ بات درست نہیں کیونکہ پہنے جانے کے بعد کوئی بھی نہیں کہہ سکتا یہ اسمارٹ فون سے جڑے ایئربڈز ہیں بلکہ دیکھنے میں یہ کانوں کے زیور ہی لگتے ہیں اور یہی اس ڈیزائن کا کمال ہے۔
خاص رخ پر آواز بکھیرنے کی صلاحیت کے تحت قریب بیٹھے شخص کو اس کی آواز نہیں آتی۔ وہ بتانے سے قاص رہتا ہے کہ آپ کیا سن رہے ہیں۔ تاہم ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد آپ ساڑھے تین گھنٹے میوزک سن سکتے ہیں یا پھر ڈھائی گھنٹے گفتگو کرسکتے ہیں۔ کیونکہ اس میں چار حساس مائیک بھی لگے ہیں۔ اس میں ایک باریک بٹن سے آپ میوزک اور فون پر گفتگو کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اس طرح نووا نے آڈیو اور اسٹائل کو ایک ساتھ ہی تیار کیا ہے۔ سونے کے سے بنے ایئربڈز کی قیمت 753 ڈالر اور چاندی والے کی قیمت 645 ڈالر رکھی گئی ہے۔ پہلے یورپ اور پھر جاپان میں ان کی فروخت شروع کی جائے گی جو اگلے چند ماہ میں متوقع ہے۔
The post اسپیکر اور حساس مائیک والے یہ ایئربڈز، قیمتی زیورات بھی ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/vxPQqH5
via IFTTT
No comments