Breaking News

2022 میں سمندر کے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف https://ift.tt/pDF1qrI

پینسلوینیا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 2022 میں سمندر کے درجہ حرارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 2021 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بین الاقوامی محققین پر مشتمل ایک ٹیم کے مطابق گزشتہ برس زمین کے سمندروں میں 10 زیٹا جولز(1021  یا 10 کے آگے 21 صفر)کے برابر گرمائش کا اضافہ ہوا۔

یہ مقدار کتنی بڑی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ مقدار 70 کروڑ 1.5 لیٹر حجم والی کیتلیوں کو ایک سال تک ہر سیکنڈ ابالنے کے لیے کافی ہے یا یہ توانائی ایک سال میں عالمی سطح پر بننے والے بجلی سے 100 گُنا زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ انسانی سرگرمیوں کے سبب خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسز کی وجہ سے زمین کے سمندر کس بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اس تحقیق میں دنیا بھر کے 16 اداروں کے 24 سائنس دانوں کی جانب سے سمندروں کے متعلق مشاہدات پیش کیے گئے۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف پروفیسر مائیکل مین کا کہنا تھا کہ انسانوں کی خارج کردہ کاربن سے پیدا ہونے والی تپش کا بڑا حصہ سمندر جذب کر رہے ہیں۔ جب تک ہم نیٹ زیرو اخراج تک نہیں پہنچ جاتے یہ تپش جاری رہے گی اور ہم سمندر کے درجہ حرارت کے ریکارڈ توڑتے جائیں گے جیسے 2022 میں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندروں کے متعلق آگہی اور بہتر سمجھ موسمیاتی تغیر سے لڑنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

The post 2022 میں سمندر کے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Fbw6EAz
via IFTTT

No comments