Breaking News

گزشتہ 992 سال میں ’نیا چاند‘ زمین سے قریب ترین فاصلے پر پہنچ گیا https://ift.tt/CIdzsY3

آج رات زمین کا فطری سیارہ یعنی چاند ، جدید انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’نئے چاند‘ کے روپ میں زمین کے قریب ترین آگیا ہے اور یہ عمل گزشتہ 992 سال رونما ہوا تھا۔

ہم جانتے ہیں کہ چاند زمین کے گرد بالکل گول دائرے کی بجائے انڈے جیسی بیضوی (الیپٹیکل) شکل میں چکر کاٹ رہا ہے۔ اس طرح کبھی چاند زمین سے بہت دور اور کبھی بہت قریب ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں برس میں ایک دن ایسا بھی آتا ہے کہ چاند زمین سے اس کی اپنی قربت پر ہوتا ہے۔ لیکن جہاں تک نئے چاند کی پیدائش کے وقت قربت کا تعلق ہے جو آج (21 جنوری) کی رات ایک تاریخی موقع ہے۔

اس طرح 992 سالوں بعد نیا چاند زمین سے قریب ترین ہے۔ واضح رہے کہ بے چاند راتوں کے بعد جب چاند نمودار ہوتا ہے تو اسے نیا چاند کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں چاند آخری مرتبہ   3 دسمبر 1030 میں زمین کے قریب پہنچا تھا اور اب وہ 356568 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

اگلی مرتبہ یہ واقعہ 20 جنوری 2368 کو رونما ہوگا۔ لیکن آج بھی ہم اسے نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ اس عمل میں نیا چاند بننے کے عمل میں ہوتا ہے اور وہ اتنی روشنی منعکس ہی نہیں کرتا کہ اسے دیکھا جاسکے۔ لیکن ریکارڈ کے لیے یہ ایک اہم موقع ضرور ہے۔

The post گزشتہ 992 سال میں ’نیا چاند‘ زمین سے قریب ترین فاصلے پر پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Xij6Wws
via IFTTT

No comments