Breaking News

سپرکیم: پاوربینک اور سیکیورٹی کیمرہ ایک ساتھ https://ift.tt/3bvcd4z

سان فرانسسكو: دلچسپ اور اختراعاتی ایجاد کرنے والی مشہور کمپنی ہاربرڈائنامکس نے اپنی نئی ایجاد پیش کردی ہے جو ایک طاقتور پاور بینک ہے اور ساتھ میں اس میں 1080 ریزولوشن کا کیمرہ نصب ہے جسے گھریلوحفاظت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس حیرت انگیز ایجاد کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاوربینک کی قوت 22000 ایم اے ایچ ہے اور آؤٹ پٹ 197 واٹ ہے۔ اس میں ساؤنڈ ریکارڈر ہے اور نائٹ وژن کے ساتھ ہائی ریزولوشن ویڈیو کیمرہ ہے جو براہِ راست آپ کے فون پر ویڈیو اور آڈیو ریلیز کرسکتا ہے۔ اندرونی طور پر 64 جی بی کی لوکل اسٹوریج موجود ہے جبکہ سامنے ہلکی سی حرکت کو بھی نوٹ کرسکتا ہے۔

اتنے سارے خواص کے باوجود اس کا وزن بہت کم ہے اور ہاتھوں میں آسانی سے سماسکتا ہے۔ کیمرہ کسی بھی رخ پر ہو یہ 135 درجے کا منظر دکھاتا ہے اور اپنی اسمارٹ ایپ پر نشر کردیتا ہے۔ اس طرح گھر کی چوکیداری ، بچوں کی حفاظت اور گاڑی وغیرہ میں اسے رکھا جاسکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی اضافی تار کی ضرورت نہیں رہتی۔

پاور بینک کی افادیت کو یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ میک بک پرو13 کو ڈیڑھ گنا، آئی پیڈ پرو کو دومرتبہ، ننٹینڈوسوئچ کو 5 مرتبہ، آئی فون 12 کو سات مرتبہ اور ایئرپوڈز اور ایپل واچ کو بالترتیب 53 اور 70 مرتبہ چارج کرسکتا ہے۔

کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گو پر اس کی مہم جاری ہے اور قیمت 109 ڈالر ہے۔

The post سپرکیم: پاوربینک اور سیکیورٹی کیمرہ ایک ساتھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/rF8hxBk
via IFTTT

No comments