Breaking News

امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی https://ift.tt/GlgjXsT

  واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس نے ایک دلچسپ واقعے میں سافٹ ویئر سے تیار کردہ تقریر کانگریس اجلاس میں پڑھی جس پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی رکن کانگریس اور ڈیموکریٹس سےتعلق تعلق رکھنے والے نمائیندے جیک آکن کلوس نے بدھ کے روز کانگریس ایوان میں آن لائن چیٹ بوٹ اور سافٹ ویئر ’چیٹ جی پی ٹی‘ سے تیارکردہ ایک مختصر تقریر پڑھی ہے جو غالباً کسی کانگریس رکن کی جانب سے غیرانسان کی جانب سے تحریر کردہ پہلا اظہار بھی ہے۔

جیک نے بتایا کہ انہوں نے ’جیٹ جی پی ٹی‘ سے کہا کہ وہ ’ 100 الفاظ کی ایک تقریر لکھے جو ایوانِ نمائیندگانِ کے فلور پرقانون سازی کے متعلق پیش کی جائے گی۔‘ تاہم جیک نے اس تقریر میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تقریر قانون سازی کے تحت ایک بل کے موقع پر کی گئی تھی۔ اس قرارداد کا مقصد امریکا اور اسرائیل کے درمیان مصنوعی ذہانت کے مشترکہ مرکز کی تعمیر ہے ۔ اس منصوبے کا نام امریکا اسرائیل اے آئی سینٹر رکھا جائے گا۔ دونوں ممالک اس مرکز کے تحت مصنوعی ذہانت کے تحت مشترکہ تحقیق کریں گے۔

34 سالہ جیک نے کہا کہ وہ ایوان میں سب سے کم عمر رکن ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اب زندگی کے ہرشعبے کو تبدیل کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس موقع کے مناسبت سے اے آئی تقریر پڑھی ہے۔

The post امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/AWNRr9x
via IFTTT

No comments