چار یو ایس بی پورٹ والا 40 ہزار ایم اے ایچ پاور بینک اور ٹارچ https://ift.tt/IXinrUp
واشنگٹن: اسمارٹ فون ہماری زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے اور اسی طرح سفر میں ٹیبلٹ یا چھوٹا لیپ ٹاپ بھی ضروری رہتا ہے۔ اس کے لیے حیرت انگیز طور پر ایک بہت ہی تیز رفتار اور طاقتور پاور بینک بنایا گیا ہے جو 40 ہزار ایم اے ایچ کی قوت رکھتا ہے اور یو ایس بی سی اور یو ایس بی اے کی دو دو پورٹس کے ساتھ دستیاب ہے۔
اس طرح زیادہ پورٹس، بہت طاقتور بیٹری اور الیکٹرون کے تیز رفتار بہاؤ کی وجہ سے یہ غیر معمولی طور پر بہت تیز رفتار چارجر ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارجنگ کے بعد ’آئی فوری‘ پاور بینک ایپل میک بک کو دو مرتبہ، ٹیبلٹ کو چار مرتبہ اور آئی فون کے سب سے جدید ماڈل کو 10 مرتبہ چارج کرسکتا ہے۔
چار پورٹس کی موجودگی سے ایک ساتھ چار ڈیوائس اس سے چارج کیے جا سکتے ہیں۔ اس کا مجموعی پاور آؤٹ پٹ 100 واٹ تک ہے۔ جبکہ پی ڈی فاسٹ چارجنگ پروٹوکول سے یہ فوری طور پر آلات کو بجلی سے بھر دیتا ہے۔ اگر فون مکمل بند ہو تو 30 منٹ میں 60 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے۔
سب سے بڑھ کر اس میں ایک جدید ڈسپلے اسکرین ہے جس میں چارجنگ، پاور بینک کی کیفیت، اور دیگر تفصیلات واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ اس طرح فون کو بار بار چارجنگ کی جھنجھٹ سے آزادی مل سکتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگلی نسل کے اس پاور کو مکمل طور واٹرپروف، ڈسٹ پروف اور گرنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ آئی فوری کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے دونوں طرف المونیئم کے دو خول لگائے گئے ہیں۔
سب سے بڑھ کر پاوربینک بہت کم وزن ہے آسانی سے ہاتھ میں سما سکتا ہے۔ اس میں 500 لیومن کی طاقتور ٹارچ بھی ہے جو فلیش لائٹ بھی بن جاتی ہے۔ تاہم اسکرین پر ٹچ کے ساتھ اس کی شدت کم یا زیادہ بھی کی جاسکتی ہے۔ اس اہم خاصیت کی بنا پر اس کا وزن ڈیڑھ کلوگرام ہے۔
فی الحال اس کی تعارفی قیمت 99 ڈالر رکھی گئی ہے۔
The post چار یو ایس بی پورٹ والا 40 ہزار ایم اے ایچ پاور بینک اور ٹارچ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/K2bId8r
via IFTTT
No comments