Breaking News

پاکستان میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کیلیے معاہدہ https://ift.tt/CWQn71w

 اسلام آباد: پاکستان میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کیلیے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

پاکستان میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کیلیے پاور چائنا اور ہنان سن واک گروپ کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

پاور چائنا نے ٹویٹ کیا مذکورہ منصوبے کے فیز 1، لاٹ 1کا مقصد پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن انفراا سٹرکچر کو پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر انٹر کنکشن کیلیے بہتر بنانا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق بزنس مینیجر سن واک گروپ نے کہا  کمپنی ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور فائبر انڈسٹری کے قیام کیلیے پاکستان کے ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں پر کئی ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈیجیٹل انقلاب کیلئے براڈ بینڈ اپنانے میں اضافہ کیا جائے گا جس سے نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ حکومت، انٹرپرائز فرموں اور اختتامی صارفین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس سے قبل سن واک گروپ کے سی ای او پاکستان، لین نے وفاقی وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کام، امین الحق سے ملاقات کی۔

The post پاکستان میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کیلیے معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/nxUcV4j
via IFTTT

No comments