Breaking News

موٹرسائیکل حادثات سے بچنے کے لئے ایئربیگ جینز تیار https://ift.tt/eA8V8J

واشنگٹن: سویڈن کے ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کو حادثے سے بچانے کے لئے ایئربیگ جینز تیار کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کے ایک ڈیزائنر موسس شاہریور نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جینز تیار کی ہے جس میں ایئربیگ لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی حادثے کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو ممکنہ نقصان سے بچانے میں مدد دیں گے۔

ڈیزائنر موسس شاہریور کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایسی جیکٹ بنا چکا ہوں جس میں ایئربیگ لگا ہوا ہے، جو حادثے کی صورت میں سوار کی گردن، بازو، کمر، سینہ اور ریڑھ کی ہڈی کو محفوظ بناتا ہے، تاہم مشاہدے میں آیا ہے کہ کسی بھی حادثے میں بائیکرز کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، اور اسی بات کو لے کر ایئربیگ والی جینز پر کا شروع کیا۔

موسس کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے کی ایک ڈوری موٹر سائیکل کے ساتھ باندھی جاتی ہے اور حادثے کی صورت میں جب ڈوری کھنچتی ہے تو فوری طور پر سوار کی ٹانگوں کے اوپر ایئربیگز میں ہوا بھر جاتی ہے اور وہ چوٹ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

ڈیزائنر نے بتایا کہ جینز سے قبل ایئربیگ جیکٹ پوری دنیا میں استعمال کی جارہی ہے اور لوگ اس سے استفادہ کررہے ہیں، تاہم  یئربیگ والی جینز فوری طور پر سویڈن میں ہی دستیاب ہے، لیکن امید ہے کہ 2022 تک یہ جینز پوری دنیا میں میسر ہوگی، اس حوالے سے یورپی یونین کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی سٹینڈرڈز کے مطابق بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

The post موٹرسائیکل حادثات سے بچنے کے لئے ایئربیگ جینز تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3ccOFcR
via IFTTT

No comments