Breaking News

ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار https://ift.tt/3ipabvK

روم، اٹلی: دنیا بھر میں مشہور ہونے والا ٹیٹرس گیم اکثرافراد نے کھیلا ہوگا۔ اب اسی گیم سے متاثر ہوکر اب ایک الگورتھم بنایا گیا ہے جو آن لائن بکنگ، ہوٹلوں میں جگہ بنانے اور دیگر امور میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ہوٹلوں کو بھرنے کے لیے انتظامیہ اپنے تجربے، ارتکاز اور انسانی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتی ہیں۔ اگرچہ آن لائن بکنگ نے یہ کام آسان کردیا ہے تاہم بعض مہمان ہوٹل میں آکر ارادہ بدل لیتے ہیں اور مزید ٹھہرجاتے ہیں لیکن عین اسی دوران وہ کمرہ آن لائن بکنگ پرکسی اور کے لیے بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب مصروف ہوٹلوں میں کچھ کمرے خالی چھوڑے جاتے ہیں اور اپنی سہولت کے پیشِ نظر بکنگ بند کرنا پڑتی ہے۔

اٹلی کی جامعہ ٹرینٹو کے شعبہ کمپیوٹرسائنس نے ’روم ٹیٹرس الگورتھم‘ تیار کیا ہے جو ٹیٹرس سے متاثر ہوکر تیارکیا گیا ہے۔  اس کے سربراہ رابرٹو بٹیٹی نے اپنی اسٹارٹ اپ کمپنی کے تحت اسے تیار کیا ہے۔ اس کی تفصیلات ’انٹرنیشنل جرنل آف ہاسپٹیلٹی اینڈ ٹورزم ٹیکنالوجی‘ میں شائع ہوئی ہے۔

رابرٹو کے مطابق یہ ایک انقلابی طریقہ ہے جس کے تحت ہوٹلوں میں مہمانوں کے انتظام کو بہترطورپرسنبھالا جاسکتا ہے۔ الگورتھم کی پشت پر گہری ریاضی موجود ہے جس میں غلطی کا امکان بہت ہی کم ہے۔ روم ٹیٹرس میں طلب اور رسد کو بغور دیکھا جاسکتا ہے۔ جس طرح ٹیٹرس گیم میں رنگ برنگی ٹائلیں گرتی ہیں اور انہیں جوڑنا ہوتا ہےاور اس کے بےہنگم ڈھیر سے بچنا ہوتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کی عملی تصویر نیچے دیکھی جاسکتی ہے۔ جس میں اوپر کی جانب روایتی انداز اور نیچے کی جانب سافٹ ویئر کو استعمال کیا گیا ہے جو مختلف انداز میں اسے ظاہر کررہا ہے۔

اس طرح سافٹ ویئر ہوٹل کے اوسط منافع میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کرسکتا ہے اور ہوٹل کے کمروں کی بکنگ کی درست پیشگوئی بھی کرسکتا ہے۔

The post ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3sEe9VZ
via IFTTT

No comments