واٹس ایپ چھوڑ کر لاکھوں صارفین تُرک ایپلی کیشن استعمال کرنے لگے https://ift.tt/eA8V8J
استنبول: واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے بعد اس کے استعمال کرنے والوں کی بڑی تعدادکے دوسرے ذرائع پر منتقل ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس کا دیگر میسجنگ فورم کے ساتھ ساتھ ترک ایپ کو بھی بے پناہ فائدہ ہورہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’’ترک سیل‘‘ موبائل فون آپریٹر کی بنائی گئی میسجنگ ایپلی کیشن Bipکے جنرل مینیجر مراد ارکان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ایپلی کیشن یومیہ 20 لاکھ مرتبہ انسٹال کی جارہی ہے۔ان کا کہناہے کہ 6 جنوری کو واٹس ایپ کے اعلان کے بعد سے بپ کی یومیہ ڈاؤن لوڈنگ کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
مراد ارکان نے ترک کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برا ہمسایہ آپ کو جائیداد کا مالک بنا دیتا ہے۔ جمعے سے لے کر اب تک 64 لاکھ سے زائد لوگ بپ پر منتقل ہوچکے ہیں اور اس وقت ہم ایک قابل اعتماد نام بن کر ابھررہے ہیں۔ یہ اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہےا ور اب ہم ٹیلی گرام کے برابر آچکے ہیں۔
بپ کے جی ایم کا کہنا ہے کہ صرف مقامی سطح پرہمارے صارفین کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں یہ تعداد بہت جلد ایک کروڑ سے بڑھ جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: واٹس ایپ کے اعلان کے بعد سگنل ایپ اسٹور پر سرِ فہرست
واضح رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی اور معلومات کے تبادلے سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد اس کے استعمال کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد متبادل ذرائع کا رخ کررہی ہے جن میں سگنل اور ٹیلی گرام نامی میسجنگ پلیٹ فورمز کے نام سر فہرست ہیں تاہم مسلم دنیا میں ترک ایپ بپ کو بھی تیزی سے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
متعلقہ خبریں:
واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے باعث لاکھوں افراد دیگر ایپس پر منتقل
واٹس ایپ کی صارفین کی معلومات کے تبادلے سے متعلق ایک بار پھر وضاحت
فروری سے واٹس ایپ کا ڈیٹا فیس بک کمپنی کو بھی دیا جائے گا
The post واٹس ایپ چھوڑ کر لاکھوں صارفین تُرک ایپلی کیشن استعمال کرنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2LQtbHi
via IFTTT
No comments