فیس بک نے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ لاگ آن نہ ہونے کی وجہ بتادی https://ift.tt/1JiXYjp
گزشتہ روز اچانک ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس از خود لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور صارف کی ہر ممکن کوشش کے باوجود دوبارہ لاگ آن نہیں ہو پارہے تھے تاہم اب فیس بک کےماہرین نے اس مسئلے کو ختم کردیا ہے۔
فیس بک انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ای میل کے ذریعے ہزاروں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ اب اکاؤنٹس کے لاگ آن نہ ہونے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب فیس بک کی کونفیگریشن میں تبدیلی کی گئی تھی۔
فیس بک انتظامیہ نے اپنے ماہرین اور انجینیئرز کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تشکیلاتی تبدیلی (configration chnage) کی وجہ سے غیر متوقع طور پر یہ اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور محض چند گھنٹوں میں مسئلے کی وجہ ڈھونڈ کرکے اسے دور کردیا گیا ہے۔
فیس بک انتظامیہ نے متاثر ہونے والے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صارفین کی تکلیف پر افسوس ہے۔ ان صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کا اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوگیا اور اب سائن ان نہیں ہو رہا ہے۔
فیس بک ماہرین نے کہا کہ کونفیگریشن کی تبدیلی سے سب سے زیادہ سے آئی فون کے صارفین متاثر ہوئے، فیس بک کے آئی او ایس ایپ کے صارفین جب دو فیکٹر کی توثیق کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب وہ بآسانی لاگ آن ہوسکتے ہیں۔
The post فیس بک نے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ لاگ آن نہ ہونے کی وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3ogb4Im
via IFTTT
No comments