Breaking News

مائیکروسافٹ کا چین میں لنکڈ ان کو بند کرنے کا فیصلہ https://ift.tt/eA8V8J

کیلیفورنیا: مائیکروسافٹ نے پروفیشنل نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والی اپنی مشہور ویب سائٹ لنکڈان کو چین میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق مائیکروساٖفٹ نے چین میں لنکڈان بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے چینی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی بنا پر چین میں اس ویب سائٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ انتظامیہ نے یہ فیصلہ کچھ صحافیوں کی پروفائل بلاک کرنے پر حکومتی دباؤ کے بعد کیا ہے۔ تاہم چینی عوام کے لیے صرف ملازمت فراہم کرنے والے ورژن InJobs کو رواں سال کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا۔

لنکڈ ان کے سینئر نائب صدت موہیک شروف نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ہم چین کی جانب سے کمپلائنس کی ضروریات اور کام کے ماحول میں نمایاں چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن ریاستی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا ہمارے لیے دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لنکڈ ان چین میں چلنے والا واحد مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ 2014 میں اپنی لانچنگ کے بعد سے لنکڈ ان چینی حکومت کے وضع کردہ قوانین کی پاسداری کر رہا ہے۔ حال ہی میں لنکڈ ان نے متعدد چینی صحافیوں کو اپنے پلیٹ فارم پر بلیک لسٹ کیا تھا، جس کے بعد سے اسے چینی حکومت کی جواب دہی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

The post مائیکروسافٹ کا چین میں لنکڈ ان کو بند کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3DW60Bt
via IFTTT

No comments