Breaking News

کیا فیس بُک کا نام تبدیل ہورہا ہے؟ https://ift.tt/eA8V8J

سلیکان ویلی: امریکی ویب سائٹ ’’دی ورج‘‘ کے ایک تازہ مضمون میں صحافی ایلکس ہیتھ کا کہنا ہے کہ فیس بُک کے بانی اور روحِ رواں مارک زکربرگ اپنی کمپنی کا نیا نام رکھنا چاہ رہے ہیں۔

مضمون کے مطابق، زکربرگ پچھلے چند ماہ میں کئی بار یہ خیال ظاہر کرچکے ہیں کہ اب ان کی کمپنی کو سوشل میڈیا سے آگے بڑھ کر اپنے لیے ایک نئی شناخت پر کام کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے وہ فیس بُک کو ایک ’’میٹاورس‘‘ (Metaverse) کمپنی کے طور پر نئی شناخت دینا چاہتے ہیں۔ میٹاورس میں سوشل میڈیا کے ساتھ مجازی حقیقت (ورچوئل رئیلیٹی)، مخلوط حقیقت (آگمینٹڈ رئیلیٹی) وغیرہ کو ایک ہی پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یعنی فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے انفرادی نام تبدیل نہیں ہوں گے بلکہ یہ اور ان جیسی تمام خدمات اور پلیٹ فارمز کے پسِ پشت کام کرنے والی کمپنی ’’فیس بُک‘‘ کو نیا نام دیا جائے گا۔

نئے نام اور نئی شناخت کے بارے میں فیس بُک کی جانب سے فی الحال مکمل خاموشی ہے لیکن ایلکس ہیتھ کا دعویٰ ہے کہ مارک زکربرگ یہ اعلان 28 اکتوبر کے روز اپنی کمپنی کے سالانہ ’’کنیکٹ‘‘ ایونٹ میں خود کریں گے۔

The post کیا فیس بُک کا نام تبدیل ہورہا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3vscc0K
via IFTTT

No comments