واٹس ایپ پر بڑھتی ہوئی کاروباری سرگرمیوں کے پیش نظر نیا فیچر متعارف https://ift.tt/eA8V8J
سان فرانسسكو: سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دینے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب اس حوالے سے ایک نیا فیچر لایا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے کاروباری اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے والا ہے۔’’میسج ریٹنگ فیچر‘‘ اینڈرائیڈ 2.21.22.7 کے لیے واٹس ایپ بیٹا پر دیکھا گیا ہے۔
اس فیچر سے واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس اپنے صارفین سے اپنی مصنوعات کے معیار اور خدمات سے متعلق ریٹنگ حاصل کرسکیں گے۔ صارفین بزنس اکاؤنٹس کی پروڈکٹس کی ایک سے پانچ ستاروں کی مدد سے درجہ بندی کرسکیں گے۔
اگر صارفین کو کسی بزنس اکاؤنٹس کی پروڈکٹ یا سروس کو پسند نہیں کرتے تو وہ اس پر ایک اسٹار پر کلک کرکے ناپسندیدگی کا اظہار کرسکتے ہیں جب کہ پسندیدگی کی صورت میں فائیو اسٹار ریٹنگ دی جاسکتی ہے۔
یہ فیچر اس سے قبل کاروباری ویب سائٹس سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی دستیاب تھا لیکن واٹس ایپ پر یہ سہولت موجود نہیں تھی لیکن اب اس ایپ پر بڑھتی ہوئی کاروباری سرگرمیوں کے باعث درجہ بندی کی فیچر متعارف کرائی جارہی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ واٹس ایپ یہ نہیں دیکھ سکتا کہ پروڈکٹس کو کس نے کم یا کس نے زیادہ پسند کیا ہے یعنی یہ سرگرمی واٹس ایپ کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت رازداری کو برقرار رکھتے ہوئے ہی ہوگی۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر بیٹا وژن پر متعارف کرایا گیا ہے اور جلد ہی iOS صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
The post واٹس ایپ پر بڑھتی ہوئی کاروباری سرگرمیوں کے پیش نظر نیا فیچر متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3nwOg8R
via IFTTT
No comments