Breaking News

انسٹا گرام کا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے صارفین کی مشکل حل کرنے کا فیصلہ https://ift.tt/3wb5GLa

سلیکان و یلی: انسٹا گرام ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہی اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک نہایت اہم اور کار آمد فیچر کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ 

واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق جب آپ انسٹا گرام اسٹور ی پر کوئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہیں تو 15 سیکنڈ سے زائد دوارنیے کی ویڈیو مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ یہی ہے کہ انسٹا گرام اپنی اسٹوری پر صرف 15 سیکنڈز تک  کی ہی ویڈیوز کو سپورٹ کرتا ہے۔

لیکن اب انسٹا گرام ممکنہ طور پر رواں ہفتے ہی اپنے استعمال کنددگان کے اس دیرینہ مسئلے کا حل پیش کرنے جا رہا ہے۔ انسٹاگرام سے متعلق خبروں کو آفیشل ریلیز سے قبل ہی ٹوئٹر پروفائل پر شائع کردینے والے موبائل ڈیولپر الیسینڈرو پلوزی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز پر ویڈیو کا دروانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈز(ایک منٹ ) کرنے پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکیں  گے۔

انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے شوقین افراد نے الیسینڈرو کی اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ پر قیاس آرائیاں شروع کردیں ہیں۔ تاہم انسٹا گرام کی جانب سے ابھی تک اس اپ ڈیٹ کی آفیشل ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے تاہم امید ہے کہ انسٹا گرام رواں ہفتے ہی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ا س بارے میں اپ ڈیٹ کا اعلان کردے گا۔

The post انسٹا گرام کا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے صارفین کی مشکل حل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3nf0G5f
via IFTTT

No comments