آئی فون کا انوکھا سائبر سیکیورٹی فیچر https://ift.tt/eA8V8J
سلیکان و یلی: عموماً بہت سے لوگ پاس ورڈ کو بہت آسان رکھ لیتے ہیں، لیکن بہ آسانی یاد رکھنے کی سہولت کے پیش نظر رکھا گیا آسان پاس ورڈ آپ کے اکاؤنٹ اور آن لائن سیکیورٹی کو خطرات سے دوچار کردیتا ہے۔ اسی لیے سائبر سیکیورٹی ماہرین، پاس ورڈ کو زیادہ سے زیادہ پیچیدہ رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس ایپل کی ڈیوائس (آئی فون یا آئی پیڈ) ہے تو پھر اس میں سائبر سیکیورٹی کا ایک ایسا فیچر ہے جوآپ کو بتاسکتا ہے کہ آپ کی لاگ ان تفصیلات (آئی ڈی ، پاس ورڈ) کن مخصوص ایپس کے ڈیٹا لیک میں ظاہر ہوچکی ہیں۔
جی ہاں! آئی فون آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہے کہ آپ کے ایمیزون، گوگل اور نیٹ فلکس کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ کہاں ظاہر ہوچکا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اس فیچر کی بدولت آپ مذکورہ ویب سائٹ کےلیے درج ذیل آسان مراحل میں اپنے پاس ورڈز تبدیل بھی کر سکتے ہیں:
1۔ اپنے آئی فون/ آئی پیڈ کی سیٹنگز ایپ میں جائیں
2۔ نیچے کی طرف اسکرول کرتے ہوئے پاس ورڈ پر ٹیپ (کلک) کریں
3۔ اگر آپ کے گوگل، ٹوئٹر اور ایمیزون کے آن لائن اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کمپرومائزڈ (پاس ورڈ کا چوری، تبدیل یا غیر موثر ہوجانا) ہوچکی ہے تو آپ کو یہاں حفاظتی تجاویز دکھائی دیں گی۔
4۔ ان سیکیورٹی تجاویز پر ٹیپ کر کے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس اکاؤنٹ میں مسئلہ ہے اور اس کا ڈیٹا کہاں لیک ہوچکا ہے۔ یہ سیکشن کمزور پاس ورڈ ہونے کی وجہ سے اس کے ممکنہ طور پر ہیک ہونے کے بارے میں وارننگ بھی دے گا۔
5۔ آپ مذکورہ ویب سائٹ پر پاس ورڈ کو تبدیل کرنے کے ساتھ فہرست میں اس کے اندراج کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
The post آئی فون کا انوکھا سائبر سیکیورٹی فیچر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/3n3MonT
via IFTTT
No comments