انسٹاگرام صارفین اس ٹرینڈ سے ہوجائیں ہوشیار! https://ift.tt/SUkr5Gz
کیلیفورنیا: اس ڈیجیٹل دنیا میں نِت نئے ٹرینڈ کا زور و شور سے آنا اور صارفین کو اپنی لپیٹ میں لے لینا ایک عام سی بات ہے۔
ایسا ہی ایک تازہ ترین ٹرینڈ میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ہے جس میں صارفین عمر، قد اور تاریخِ پیدائش سمیت پسندیدہ کھانے جیسے 11 سوالات کے جواباب شیئر کر رہے ہیں۔
بظاہر یہ سرگرمی تفریحی معلوم ہوتی ہے لیکن ایک سائبر سیکیورٹی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ ‘Get to Know Me’ نامی یہ ٹرینڈ ہیکرز کے لیے کارروائی کرنے کا بھرپور موقع ثابت ہوسکتا ہے۔
سائبر اور اسٹریٹیجک رسک تجزیہ کار ایلیانا شلوہ نے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے فالوورز کو ‘Get to Know Me’ ٹرینڈ کے متعلق تنبیہ کی اور ٹرینڈ پر بنائی ویڈیوز اور تصاویر کو فوری ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا۔
اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ غلط بیانی نہیں کریں گی، وہ بھی اس جھانسے میں آتے آتے بچی ہیں۔ انہوں نے جواب دینے شروع کر دیے تھے تب اپنے خوف کے متعلق بتاتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ کچھ سوالات ان کے سیکیورٹی سوالات کے جوابات تھے۔
یہ خیال آنے کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک پر فوراً تنبیہی ویڈیو پوسٹ کی جس میں صارفین سے فوری طور پر اس ٹرینڈ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا اور بتایا کہ سائبر مجرمان کے لیے یہ ٹرینڈ ایک بھرپور موقع ثابت ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب صارفین نے ایلیانا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ رائی کا پہاڑ بنا رہی ہیں کیوں کہ جو جوابات ان صارفین نے دیے ہیں ان کا ان کے پاسورڈ یا سیکیورٹی سوالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
The post انسٹاگرام صارفین اس ٹرینڈ سے ہوجائیں ہوشیار! appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/b0vTdlN
via IFTTT
No comments