Breaking News

یوٹیوب کا ایڈ بلاکر استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن https://ift.tt/mqYgASE

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ایڈ بلاکرز (ایسی ایپس جو اشتہارات کو روکتی ہیں) کے خلاف جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اب صارفین کو ایڈ بلاکرز کے استعمال سے روکنے کے لیے کمپنی نے ایک نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے جس کے تحت ایڈ بلاکرز استعمال کرنے والوں میں یوٹیوب اسٹریمنگ سست کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایڈ بلاکرز کو روکنے کے لیے ماضی میں کی گئی کوششوں میں اسکرین پر ابھرنے والے میسج اور تین اسٹرائیک پالیسی شامل ہے۔ تھری اسٹرائیک پالیسی کے تحت ایڈ بلاکرز کے ساتھ تین ویڈیوز دیکھنے کے بعد ویڈیو پلیئر غیر فعال ہوجاتا تھا۔

حال ہی میں 9 ٹو 5 گوگل کی جانب سے اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ ایڈ بلاکرز کی حامل ڈیوائسز میں یوٹیوب اپنی اسٹریمنگ کی رفتار سست کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ کے صارفین نے ایک تھریڈ میں اس مسئلے کی جانب اشارہ کیا۔

ایڈ بلاکر استعمال کرنے والے کچھ صارفین نے پری ویوز چلنے اور ویڈیو کے فل اسکرین یا تھیٹر موڈ پر نہ کھلنے جیسے مسائل کے متعلق بتایا۔

تاہم، صارفین کی جانب سے ایڈ بلاکرز غیر فعال کرنے کے بعد اسٹریمنگ میں واضح بہتری آئی۔

The post یوٹیوب کا ایڈ بلاکر استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/Mu5QeX2
via IFTTT

No comments