بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی https://ift.tt/EtpkTcU
میسا چوسٹس: محققین نے ایک ہائی ٹیک گولی تیار کی ہے جو معدے میں جا کر ارتعاش پیدا کرتی ہے تاکہ پیٹ بھرے ہونے کا احساس پیدا کرسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک اسمارٹ-گولی تیار کی ہے جو پیٹ کی رطوبتوں سے رابطے میں آکر مرتعش ہوتی ہے اور معدے میں ریسیپٹرز کو متحرک کرتی ہے تاکہ پیٹ بھرے ہونے کا احساس پیدا ہو جیسے کسی شخص نے ابھی پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہو۔
وائبریٹنگ انجسٹیبل بائیو الیکٹرانک اسٹیمولیٹر (وائبز) نامی ہائی ٹیک گولی کا پہلا تعارف ’سائنس جرنل‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں آیا ہے۔ میڈیا کی طرف سے اسے وزن کم کرنے والی ادویات کا مستقبل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
اگرچہ اس کا انسانوں پر تجربہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم خنزیروں پر کیے گئے تجربات کے امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ خنزیروں کے پیٹ میں جا کر وائبز کی فعالیت کے تقریباً 30 منٹ بعد خنزیروں نے آدھے گھنٹے میں اوسطاً 40 فیصد کم کھانا کھایا بنسبت ان خنزیروں کے جن پر وائبز کا استعمال نہیں کیا گیا۔
The post بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/pm0nTa1
via IFTTT
No comments